مشہور گلوکار عاطف اسلم نے سفر کے دوران ایک بچی کے ساتھ کی ایسا کیا کیا جو دیکھ کر دنیا حیران رہہ گئی

عاطف اسلم کا نام پاکستان اور انڈیا اور ارد و اور پنجابی زبان کے مشہور اور پسندیدہ ترین گلوکاروں میں آتا ہے ان کے چاہنے والے دنیا کے ہر کونے میں‌ موجود ہیں۔ ان کی آواز بہت ہی میٹھی اور دل کو چھو لینے والی ہے۔ اسی وجہ سے اس پاکستانی گلوکار کو انڈیا کے لوگ بھی اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا ان کے ہم وطن ان کو چاہتے ہیں اور بہت سی مشہور بالی ووڈ فلموں‌ میں‌ ان کے گانے شامل کئے گئے ہیں. ہالی ہی میں مقبول رمانٹک گانا “دل دیاں‌ گلاں” سلمان خان کی فلم “ٹائیگر زندہ ہے” مین سنا گیا ہے جو کہ بہت بڑا ہٹ ہوا.

نئی نسل کے مرد و عورتوں کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے لوگ عاطف اسلم کے مداح ہیں ان کے ریلیز ہونے والے گانے ہر عمر کے لوگوں کی زبان پر عام ہو جاتا ہیں ایک بڑے فنکار کا فن اگر اس طرح سراہا جا رہا ہو تو اس کے اندر غرور اور فخر کا پیدا ہوجانا ایک فطری عمل ہے

مگر اس حوالے سے عاطف اسلم ایک بڑے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظيم انسان بھی ہیں اور اس کا ثبوت انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی موقعوں پر بھی دیا ہے ۔ اچها مزاج اور فنِ موسيقی سے ان کی محبت دن دونی اور رات چوگنی ترقی کی وجہ۔

Jammed with this cutie from #guyana. Performing in #losangeles tonight #atifaslam

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on

بڑوں کا کہنا ہے کہ جس شاخ پر پھل لگتا ہے وہ جھک جاتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں عاطف اسلم کو سفر کے دوران پیش آیا جب کہ ایک معصوم بچی نے جب اپنے سامنے اپنے پسندیدہ گلوکار کو دیکھا تو وہ اس سے ملاقات کی خاہشمند ہو گئی اس کے بعد اس نے مشہور گلوکار سے ایک فرمائش کر ڈالی ۔

اس لڑکی نے عاطف اسلم سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ ان کا فلم ثائگر زندہ ہے کا گانا “کچی ڈوریوں سے” گانا چاہتی ہے۔ اس موقعے پر عاطف اسلم کا ردعمل سب کو حیران کر ڈالنے والا تھا جب انہوں نے اس معصوم لڑکی کی اس درخواست کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اس کے ساتھ اپنا مقبول گیت گنگنا کے اس بچی کی حوصلہ افزائی بھی کر ڈالی۔

اس کے بعد عاطف اسلم نے اس معصوم لڑکی کے ساتھ اپنے گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شئر بھی کر ڈالی جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں میں بھی یہ شدت سے خواہش جاگی کہ کاش وہ بھی اپنے پسنیدہ گلوکار سے کم از کم زندگی میں ایک بار تو مل پائيں۔ اس معصوم لڑکی کی خواہش تو پوری ہو گئی اب دیکھنا یہ ہے کہ باقی چاہنے والوں گی خواہش کب پوری ہوتی ہے۔

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں