یہ باتیں صرف پڑھے لکھے باشعور پاکستانیوں کے لیے شئیر کی جا رہی ہیں۔۔ کسی نامعلوم انگلش تحریر کے کچھ اقتباسات بھی شامل ہیں ۔ فیضان رضا سید

یہ باتیں صرف پڑھے لکھے باشعور پاکستانیوں کے لیے شئیر کی جا رہی ہیں۔۔ کسی نامعلوم انگلش تحریر کے کچھ اقتباسات بھی شامل ہیں۔۔۔!!

فیضان رضا سید
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل درانی کی کتاب منظر عام پر آنے کے بعد، نیشنل اور انٹرنیشنل تجزیہ کاروں میں سے اکثر کی رائے کا خلاصہ:

1. یہ پاک آرمی اور بالخصوص آئی ایس آئی پر ایچ آئی اے (Hostile Intelligence Agencies) یعنی تمام انٹرنیشنل ایجنسیوں کا اٹیک ہے.۔۔

2. اس وقت کتاب لانچ کی جاتی ہے جب نواز شریف خلائی مخلوق کا نام لے کر فوج پر بیان بازی کرتا ہے اور ممبئی حملوں میں اسے ملوث قرار دیتا ہے۔۔۔منظور پشتین نامی عالمی طاقتوں کا مہرہ پاک فوج مردہ باد اور اسرائیلی آرمی زندہ باد کے نعرے لگواتا ہے۔۔۔۔فوج کو بدنام کرنے کی یہ وہی کڑی ہے جس میں عالمی طاقتیں فوج کو بدنام کر کے اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکام بنانا چاہتی ہیں۔۔۔ کتاب کی سوشل میڈیا پر بلا قیمت ترسیل اس بات کا بین ثبوت ہے کتاب کا مقصد کمائی نہیں کچھ اور ہے۔۔

3. کوشش یہ بھی ہے کہ پاکستان کے جنرل انتخابات 2018 کی ساکھ اور نتائج کو متاثر کیا جائے۔

4. یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے الزامات کو بار بار دوہرایا جائے گا، ملٹری سول تعلقات خراب کر کے بالآخر پاکستان میں مداخلت کیلئے ماحول سازگار کرلیا جائے گا۔۔

5. پاک آرمی کے لیے انتہائی خطرناک حالات ہیں۔۔ پاک مسلح افواج اور اس کے عہدیداروں کے لیے ری ایکٹ کرنے کے لیے ڈو آر ڈائی قسم کی صورتحال ہے۔۔۔

6. پاکستان کو بدنام اور اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لئے ایک بہت گہری منصوبہ بندی اور ہائبرڈ جنگ کی حکمت عملی کا شاخسانہ ہے۔۔۔

7. فوج کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کی انتہائی منظم اور بظاہر کامیاب کوشش ہے۔۔

8. آئی جی آئی یا PML-N کی طرف جرنل درانی کا جھکاؤ ایک معروف حقیقت ہے۔۔ نواز شریف کے لیے موصوف نوے کی دہائی میں بھی چمچہ گیری کر چکے ہیں جس کا اعتراف بھی موجود ہے۔۔۔۔

9. اب پاکستان اس * _ ہائبرڈ وار_ * کے شکنجے میں مکمل طور پر پھنستا دکھائی دے رہا ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان کو اندرونی خلفشار کا شکار کرنا ہے۔۔

10. ہوگا کیا یہ انتہائی سادہ فارمولا ہے جس کی مثال آپ کو عراق لیبیا میں مل جائے گی۔۔ صدام حسین (یعنی عراقی آرمی) کے خلاف عوامی نفرت بیدار کر کے وہاں آپریشن کیا گیا جسے عراقی عوام خود ویلکم کر رہی تھی۔۔ پندرہ لاکھ لاشیں گری ہیں تو انہیں معلوم ہوا اصل جنگ تو وہ بہت پہلے ہار چکے تھے، ہتھیاروں کے ذریعے تو بس رسم پوری کی گئی۔۔۔

ہو سکتا ہے پاک آرمی سے بہت غلطیاں سرزد ہوئی ہوں۔۔ ہوسکتا ہے پس پردہ ان کا سیاست میں کردار ہو۔۔ لیکن اس وقت آپ کے محافظ خطرات کا شکار ہیں، اور ان کا خطرے میں پڑ جانا دراصل خود آپ کے لیے خطرہ ہے۔۔ دشمن نے پاک آرمی کے خلاف ہر محاذ کھول دیا ہے جیسا کہ:
* بلوچستان میں خطرناک گوریلا جنگ
* افغان بارڈر پر چھیڑ چھاڑ
* لائن آف کنٹرول پر بھارت کی گولہ باری
* الطاف حسین کی ہرزہ سرائیاں اور انڈین آرمی کو دہائیاں
* نواز شریف کی فوج کے خلاف صف بندی اور تنقید
* نواز شریف کی شکل میں پنجابیوں کو فوج کے خلاف اتارنا
* منظور پشتین کی شکل میں پشتون بازو کو فوج کے خلاف اتارنا
* اسد درانی کی کتاب
* سب سے حیران کن اور میرے نزدیک سب سے خطرناک بات عالمی میڈیا کا ان سب کو بھرپور کوریج دینا ہے۔۔

پاکستان کی بقا آپ کے ہاتھ میں ہے! نواز شریف کی حمایت کرلیں فوج کے خلاف اس کی مہم کا حصہ مت بنیں۔۔۔پشتونوں کے حقوق کی بات ضرور کریں لیکن اسے فوج کے خلاف محاذ مت بنائیں۔۔۔ فوج پر تنقید ضرور کر لیجئے گا لیکن فی الوقت اسے آپ کی تھپکی کی ضرورت ہے۔۔ اس ہیش ٹیگ کو عام کر دیجیئے اور اپنی اکثر پوسٹس کا حصہ بنائیں۔۔۔ ہوسکے تو اس کی پروفائل بنا کر لگا لیجئے۔۔۔۔
#I_Stand_With_Pak_Army
اللہ سبحان نبی صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔۔ آمین

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں