این اے 241،245 اور 247 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

کراچی (آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 241،245 اور 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کردیے اور انہوں کہنا ہے کہ اب تک ایم کیوایم پاکستان کو سیاسی آزادی نہیں ملی ہے، 165 افراد لاپتا ہیں جو اب تک بازیاب نہیں ہو سکے، ان کی مانگ ہے کہ سیاسی آزادی ہمارا جہموری حق ہے اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر واپس کیے جائیں، ہمیں دیوار سے لگائے جا نے کا عمل اب ناقابل برداشت ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 241 کورنگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مینے این اے 241،245 اور 247 سے کاغذات جمع کرا دیے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کافی دوست ہیں‌اور وہ کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔ انہوں کہنا ہے کہ اب تک ایم کیوایم پاکستان کو سیاسی آزادی نہیں ملی ہے، 165 افراد لاپتا ہیں جو اب تک بازیاب نہیں ہو سکے، بے گناہ کارکنوں کو رہا نہیں کیا جارہا، اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر واپس کیے جائیں۔

انہوں نے کہا سندھ میں نگران حکومت تقریبا پاکستان پیپلزپارٹی کی ہے، ترقیاتی فنڈز اب بھی سندھ بھر میں خرچ ہو رہے ہیں، حلقہ بندیوں میں ناانصافی اور ترقیاتی فنڈز کا استعمال انتخابات سے پہلے ہی ایک قسم کی دھاندلی ہے. فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگائے جا نے کا عمل اب برداشت نہیں کرینگے، میں نے کبھی بھی الیکشن کیبائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر شپ پر میرا نام لکھنا چاہیے اور الیکشن کمیشن کو عبوری فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں