پارٹی نے کسی بھی امیدوار کے حوالے حلقوں کا فیصلہ نہیں کیا ہے، حلقے کے انتخاب کا فیصلہ پارٹی اور لیڈر شپ خود کرے گی، صاحب زادی مریم نواز کا ٹو یٹ

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابقہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں‌ کہا ہے کہ پارٹی نے کسی بھی امیدوار کے حوالے حلقوں کا فیصلہ نہیں کیا ہے، حلقے کے انتخاب کا فیصلہ پارٹی اور لیڈر شپ خود کرے گی۔ ہفتہ کو سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ این اے 125 اور این اے 127سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، پارٹی نے کسی بھی امیدوار کے حوالے حلقوں کا فیصلہ نہیں کیا ہے، حلقے کے انتخاب کا فیصلہ پارٹی اور لیڈر شپ خود کرے گی۔

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں