عید پر مٹھائیاں احتیاط سے کھائیں، سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ اور چھاپوں کا عمل شروع ہو گیا، ناقص معیار پر 2 لاکھ تک جرمانے، تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 2018 کی عید کے لیے تیار ہونے والی مٹھائیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ سویٹس پروڈکشن یونٹس کو جاری کردہ 7 روزہ پیشگی نوٹیس کا وقت ختم ہونے پر غیر معیاری مٹھایاں تیار کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔ اس مہم کے دوران دی جانے والی ہدایات کے معیار پر اچھی مٹھایاں بنانے والوں کے لیے انعامات کا اعلان جبکہ ناقص معیارپائے جانے پر 2 لاکھ نقد رقم کا جرمانہ لگایا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں شہر بھر تمام مٹھایوں کی دکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے لکشمی چوک میں واقع بٹ سویٹس کو ان کے اچھے معیار پر دس ہزار کا انعام دینے کا اعلان کیا۔اور موقع پر موجود 2 فوڈ ٹیکنالوجسٹ کو بہترین معیار پر پانچ پانچ ہزار کا انعام بھی دیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ سویٹس پروڈکشن یونٹ کا معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ ٹیکنالوجسٹ کا بھرتی کرنا خوش درست فیصلہ ہے۔ واضع رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے معیا ر کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے تمام فوڈ انڈسٹری کو ہاجین سپر وائزر اور فوڈ ٹیکنالوجسٹ بھرتی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پورے صوبے میں ٹریننگ سکول قائم کیے جن میں اب تک فوڈ سیفٹی کے حوالے سے 30 ہزار افراد کو ٹرینڈ کیا جا چکا ہے۔ گلبرگ میں معروف سویٹس پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کے دوران حشرات کی بھرمار ،ناقص صفائی، فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی عدم موجودگی پر 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ نوٹس جاری کرنے کا مقصد سویٹس پروڈکشن یونٹس کے حالات میں سدھار لانا ہے۔ ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہہ مٹھائیاں ہمیشہ کم اور معیاری جگہ کی کھائیں اوربہتر صحت کے لیے گھر کی بنی اشیاء خوردونوش کو ترجیح دیں۔

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں