ماہ رمضان کی دعائیں قبول ہوگئیں، بارش سے مسکراہٹیں بکھر گئیں ، گرمی کی کمر ٹوٹ گئی، کن کن شہروں میں مزید بارش ہو نے کا امکان ہے، فہرست جاری

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کئی شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی کمرٹوٹ گئی جب کہ کراچی میں بھی موسم صبح سے ہی اچھا ہے۔ پنجاب کی دل لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال، جھنگ، پاک پتن، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں بجلی کی گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گزشتہ چند دنوں کے دوران گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

اسلام آباد میں بھی بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جب کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں بھی صبح سے ہی کالی بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بعض شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں