100 روپے کے کارڈ پرکتنا بیلنس ملے گا؟ سپریم کورٹ کے شاندار فیصلے نے عوام کو خوش کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل کارڈ پر عائد ٹیکس ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں موبائل کارڈ پر ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ تمام موبائل کارڈز پرعائد ٹیکس معطل کیا جاتا ہے۔ موبائل کمپنیز اور ایف بی آر ان لوگوں سے ٹیکس کیسے لے سکتے ہیں جو ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں آتے ۔ جس کا موبائل فون کا بل مقررہ حد سے زیادہ ہے ان سے ٹیکس لیں ۔یہاں لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے ۔ریڑھی بان سے ٹیکس کیسے لیا جاسکتا ہے؟جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس۔اب عوام 100 روپے کا کارڈ لوڈ کروائیں گے تو انہیں 100 روپے کا ہی بیلنس ملے گا۔

News source

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں