عمران خان بمقابلہ شاہد خاقان عباسی ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کو عمران خان کے مقابلے میں کھڑا کرنیکا فیصلہ کر لیا حیران کن صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا مقابلہ کرنے کیلئے ن لیگ نے اپنا بڑا پہلوان انتخابی دنگل میں اتار دیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیئرمین تحریک انصاف کا مقابلہ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا مقابلے میں ن لیگ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو انتخابی دنگل میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق این اے 53اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب خان عباسی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ ن لیگ مشاورت کے بعد کسی ایک امیدوار کا فیصلہ کرے گی جو کپتان کا مقابلہ کرے

News source

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں