نیویارک میں میرا کرونا وائرس کی وجہ سے پسس گین ہیں -ان کی وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل

ان کا کہنا تھا کے بیرونی ملک ایسے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں- میرا کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کے یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں نیویارک قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے اور گزارا مشکل ہو گیا ہے- ان کا کہنا تھا کے رات کے دو بج رہے ہیں اورمیں ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں اور آپ سے مخاطب ہوں – میں ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوز کے سلسلے میں اور فلم کی شوٹنگ کے لئے آی تھی – تمام ساتھی فنکار واپس جا چکے ہیں اکیلی نیویارک میں پسس گیی ہوں

وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے-ان کا کہنا تھا کے دنیا بھر کے ممالک اپنے شہریوں کو وطن واپس لے جا رہے ہیں میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہوں کے میری وطن واپسی کے انتظام کیا جائے اور میں اپنے وطن آ کے مرنا چاہتی ہوں

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں