پاکستان میں کرونا وائرس سے 200 اموات، کیسز ساڑھے 9 ہزار

فیصل ایدھی کے متاثر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، بھارت میں مریضوں کی تعداد 20 ہزار ہوگئی، ایک دن میں 53 ہلاکتیں

خلاصہ
پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 201 اور مریضوں کی تعداد 9565 ہوگئی۔ 2073 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔
دنیا بھر میں 25 لاکھ 50 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق، اموات ایک لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔
بھارت میں ایک دن میں 53 ہلاکتیں، کل تعداد 645 تک پہنچ گئی، مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت، چند دن قبل وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 اور افغانستان میں پھنسے 520 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا حکم نامہ بدھ تک جاری کردیا جائے گا۔

کریڈٹ- وی او اے

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں