ختم نبوت کے معاملے پر ہم کالعدم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(بول عوام رتازہ ترین – آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) قومی اسمبلی اجلاس میں پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی اور حالیہ تشدد کے واقعات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہم کالعدم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں،ہماری پالیسی مذاکرات کی _ہے ، انہوں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے صبح تین بجے میٹنگ ختم ہوئی ہے اور کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوگی، ختم نبوت کے معاملے پر ہم لبیک سے پیچھے نہیں ہیں وزیراعظم عمران خان شام کو بھی خطاب کریں گی اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور پالیسی بیان دیں گے۔
اس کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات و سانحات ہوتے ہیں ہم نے چار ماہ سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی آخری مذکرات جو ہوئے تھے اس میں معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کرنا تھا پارلیمانی کمیٹی بنایا جانا تھی جس میں معاہدہ پیش ہونا تھا خارجہ پالیسی کا تعین پارلیمان اور پارلیمانی کمیٹی نے کرنا تھا جب ابھی بات حتمی نہیں ہوئی تھی کہ مارچ کی تیاریاں شروع کردی گئیں جب بیس تاریخ کو مارچ کی ایک ویڈیو سامنے آئی اور راستے بند کرنے کی اطلاع ملی تو حکومت نے راستے کھلے رکھنے کے لئے ایکشن لیا انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی مذاکرات کی ہے مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات کے دودور ہوچکے ہیں تیسرے مذاکرات آج تراویح کے بعد ہوں گیاسلام کی جتنی وکالت عمران خان نے عالمی سطح پر کی اس سے پہلے کسی نے نہیں کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن وزیرِداخلہ پالیسی بیان دیتے جو نہیں دیا گیا ملک میں میڈیا پر بلیک آؤٹ اور افواہوں کی زد میں ہے وزیراعظم کو ٹی وی کے بجائے ایوان میں تقاریر کرنی چائیے وزیرِداخلہ ایوان کی توہین کرکے چلے گئے راجہ پرویز نے کہا کہ یہاں پر سب غلامان رسول ہیں ملک میں افراتفری پھیلی ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے حکومت ہوش کھو بیٹھی تھی حکومت درست سمت ملک کو نہیں لے جارہی حکومت جوبو رہی ہے وہی کاٹے گی حکومت کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے کو ایوان میں کیوں نہیں لے کر آئی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے مکمل ناکام ہوگئی ہے ترجمانوں کی گز گز کی زبانیں ہیں حکومت نے اس معاشرے کو تقسیم کردیا ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید ایوان کی توہین کرکے چلے گئے ہیں آپ پتہ کرائیں کہ اس وقت وزیر داخلہ کے گھر کے سامنے کیا ہورہا ہے حکومت کو پتہ ہی نہیں چل رہا کہ یہ کتنا حساس معاملہ ہیوزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرنا تو قومی اسمبلی میں آکر تقریر کریںعوام جس سمت جارہے ہیں وہ خطرناک ہے میرے دور میں جب ڈنمارک میں خاکے شائع ہوئے تو ہم نے یوم عشق رسول منایاحکومت تحریک لبیک سے کیا گیا معاہدہ ایوان میں کیوں نہیں لایا گیا ،زیراعظم کو آج یہاں ہونا چاہیے تھا۔

Leave a comment

اپنا تبصرہ بھیجیں